میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے، علی زیدی

تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے، علی زیدی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما علی زیدی نے 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی پر جو مناظر دیکھے و ہ تکلیف دہ تھے ۔فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں۔جس جس نے دہشت گردی کی اور فوجی املاک پر حملہ کیا ان سب کا احتساب ہونا چاہیے ۔ تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میری کمر میں 4دن سے شدید تکلیف ہے، اس لیے میں نے اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست دی تھی۔نو مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آارئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں، پاکستان ایئرفورس کے ایم ایم عالم کے جہازکو جلایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں