سیاحوں کی یلغار ، خوبصورت گاؤں کے باشندوں نے رکاوٹیں لگادیں
شیئر کریں
آسٹریا کا ایک چھوٹا سے گاؤں اتنا پرکشش اور مسحورکن ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر مبہوت رہ جاتے ہیں۔ لیکن مقامی افراد سیاحوں کی تعداد اور سیلفیاں لینے کی عادت سے اتنے پریشان ہیں کہ انہوں نے کئی مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔ہیل اسٹیٹ نامی گاؤں ڈزنی کی فروزن فلم جیسا دکھائی دیتا ہے جہاں کووڈ 19 کی وبا سے پہلے سالانہ دس لاکھ افراد آرہے تھے۔ تاہم کچھ سکون کے بعد صرف 800 افراد کے چھوٹے سے دیہات میں اب روزانہ 10 ہزار سے زائد سیاح آرہے ہیں۔ چھوٹی سی جگہ پر لوگوں کے اڑدہام اور سیلفیاں لینے سے رہائشیوں کی ذاتی زندگی متاثر ہورہی ہے۔سب سے بڑا لکڑی کا تختہ اس پل پر لگایا گیاہے جہاں سے لوگ کوہِ ایلپائن کے دامن میں ہیل اسٹیٹ دیہات کا خوبصورت ترین منظردکھائی دیتا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ شہرغیرضروری اور غیرمعمولی سیاحت کی وجہ سے سخت دباؤ میں ہے۔ یہاں تک کہ لوگ معمول کے کاموں کے لیے ا?زادانہ نقل و حرکت سے بھی قاصر ہیں۔