وفاقی و صوبائی اسمبلیوں کے خاتمے پر مشاورت، ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کی تیاری
شیئر کریں
(رانا خالد قمر) ملک میں سیاسی بحران کے خاتمہ کی تیاری۔ وفاقی و صوبائی اسمبلیوں کے خاتمہ پر مشاورت جاری۔ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ تیار۔ عبد الحفیظ شیخ۔ رضا باقر نگران وزیراعظم کے لیے پسندیدہ فہرست کا حصہ بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی بحران سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شدید ہوگیا ہے تاہم اس فیصلے سے پہلے ہی اسلام آباد اور راولپنڈی میں اہم ترین ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا اور ان ملاقاتوں اور خفیہ میٹنگز میں مستقبل کے حوالے سے فیصلہ سازی کا عمل جاری تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا بطور نگران وزیراعظم انٹرویو کر لیا گیا تھا ۔ حفیظ شیخ بیرون ملک جانے سے پہلے خفیہ ملاقاتیں کر چکے تھے، وہ گزشتہ روز اچانک واپس لوٹ آئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انہیں وزیر اعظم کا پروٹوکول بھی دے دیا گیا ہے انہیں کراچی ائیر پورٹ سے انتہائی سخت سکیورٹی میں نا معلوم مقام پر لے جایا گیا۔