میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت سفارتخانہ کھولنے کے لئے طالبان سے بات چیت میں مصروف

بھارت سفارتخانہ کھولنے کے لئے طالبان سے بات چیت میں مصروف

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت افغان دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے امکانات تلاش کر رہا ہے۔ تاہم اس کے لیے سکیورٹی سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کے لیے وہ طالبان قیادت سے بات چیت میں مصروف ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں حکومتی ذرائع نے بتایا کہ بھارت جلد ہی افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر غور کر رہا ہے، تاکہ سفارتی سرگرمیاں پھر سے بحال کی جا سکیں۔ سکیورٹی اہلکاروں کی ایک ٹیم نے اسی مقصد کے لیے زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فروری میں کابل کا دورہ بھی کیا تھا۔تاہم مشن دوبارہ کھولنے کی اس کوشش میں سینیئر سطح کے سفارت کاروں کو بھیجنے کا ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے اور حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ کابل سفارتخانہ صرف مقامی اہلکاروں کے ساتھ رابطے کے لیے استعمال ہو گا، اور ضرورت پڑنے پر اس میں قونصلر خدمات تک کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں