پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،شاہدخاقان عباسی
شیئر کریں
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،یہ ہو نہیں سکتا آپ مداخلت کرتے رہے ہوں اور ذمہ دار سیاستدان قرار پائیں،چار سال میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا،عمران خان ہر جلسے میں ایک نئی کہانی لے کر آتے ہیں،ملک کہانیوں یا ٹوئٹر سے نہیں چلتا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام چاہتی ہے کہ جنھوں نے یہ حشر کیا ملک کا ان کا بھی احتساب ہو،عمران خان نے کرپشن کی ہے ان کا بھی احتساب ہو۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب بھی انھیں عدالتوں میں پیش ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو مشکلات درپیش ہیں،حکومت کوشش کر رہی ہے کہ حالات پر قابوپایا جا سکے،جو اس ملک کے ساتھ ہوا وہ ایک دو ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتے،پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ مداخلت کرتے رہئے ہوں اور ذمہ دار سیاستدان قرار پائیں۔ انہوںنے کہاکہ اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل کیلئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے سب اداروں کو سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ اگھٹا ہونا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ چار سال میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا،عمران خان ہر جلسے میں ایک نئی کہانی لے کر آتے ہیں،یہ ملک کہانیوں یا ٹوئٹر سے نہیں چلتا۔