میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ فیصلہ ،حکومت کی قانونی ماہرین سے مشاورت،انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کافیصلہ

سپریم کورٹ فیصلہ ،حکومت کی قانونی ماہرین سے مشاورت،انتخابی اصلاحات جلد مکمل کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا جس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری قانونی رائے لی جائے اور آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی اصلاحات جلد مکمل کی جائیں۔ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کیساتھ ہیں، ہر فیصلے میں ساتھ ہوں گے۔اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ معیشت کیاستحکام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اتحاد کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزرا اعظم نذیرتارڑ، خواجہ آصف، سعد رفیق اورمریم اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے مشورہ دیا کہ روپے کی قدر میں استحکام کیلئے معاشی ٹیم فوری اقدامات کرے، معیشت کی بہتری کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کو فوری حتمی شکل دی جائے۔اتحادی رہنماوں نے معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کے سخت فیصلوں پرساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں ممکنہ سیاسی بحران سے نمٹنے کو تیار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں