ایس بی سی اے، بدعنوان افسر عرس ڈاوچ کے آگے تحقیقاتی ادارے بے بس
شیئر کریں
(رپورٹ : شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کے آگے تحقیقاتی ادارے بھی بے بس، اینٹی کرپشن کی متعدد تحقیقات عرس ڈاوچ کو نہ ہلا سکیں، عبداللہ اسپورٹس ٹاور بلڈنگ پلان میں ہیرپھیر پر اینٹی کرپشن کیس داخل کرنے کی سفارش بھی کر چکی، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں گزشتہ 10 سالوں سے ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کا راج ہے حیرت انگیز طور پر عرس ڈاوچ بھرتی سے لیکر اب تک ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر تعینات ہیں، عرس ڈاوچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے ساتھ تین اضلاع کی چارج بھی ہے، عرس ڈاوچ کو قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے سنگین الزامات کا سامنا بھی ہے، اینٹی کرپشن کی متعدد تحقیقات بھی عرس ڈاوچ کو ہلا نہ سکیں، ملنی والے دستاویزات کے مطابق اینٹی کرپشن نے قاسم آباد میں واقع عبداللہ اسپورٹس ٹاور کے بلڈنگ پلان میں ہیرپھیر پر عرس ڈاوچ پر کیس داخل کرنے کی سفارش بھی کی تھی، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے متعدد تحقیقات میں عرس ڈاوچ سے ریکارڈ طلب کیا تھا تاہم عرس ڈاوچ نے اینٹی کرپشن افسران کو سفید جھنڈی دکھا دی ہے، ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کے طاقتور افسر عرس ڈاوچ کے آگے اینٹی کرپشن سمیت ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران بھی بے بس ہیں۔