فضل الرحمن پھرحکومت مخالف تحریک کیلئے سرگرم
ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،اس ٹیلیفونک راطے میں مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ،ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کو عید پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی اور مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا، مولانا فضل الرحمان جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔