میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کی ناراض ووٹرزمنانے کی کوششیں،لیاری میں روپوں کی برسات

پیپلزپارٹی کی ناراض ووٹرزمنانے کی کوششیں،لیاری میں روپوں کی برسات

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) ناراض ووٹرز کو رام کرنے کا انوکھا حربہ اپنا لیابلدیاتی انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی اپنے آبائی حلقے لیاری پر ایک مرتبہ پھر مہربان ہو گئی چیئرمین کی ہدایت پر سندھ سرکارنے علاقے کی تزئین و آرائش کے لیے ڈھائی ارب کا فنڈ مختص کر دیا تنظیمی سرگرمیوں کو فعال کرنے سے متعلق سیاسی منصوبہ بندی مکمل ہو گئی آئندہ چند روز میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا تمام تر کاموں کی سربراہی کرنے والی تین رکنی عارضی کمیٹی قائم ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ دنوں کراچی کے پوش علاقے لیاری پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے اس ضمن میں چند روز قبل ان کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کو لیاری کے تباہ حالی کا شکار اسکولوں،کالجوں، کھیلوں کے میدانوں اورسڑکوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے لیاری کا نقشہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے بھی تمام تر معاملے پر رضا مندی کا اظہار کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت کا روزنامہ جرات سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت کی روشنی میں لیاری پر بڑی رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے کراچی کے قدیم علاقے کی رونقیں ایک بار پھر بحال کی کوششیں کی جائیں گیں اس کے ساتھ ساتھ لیاری کے نوجوانوں کی توجہ تعلیم کی جانب مبذول کروانے کے لیے علاقے میں مزید اسکول و کالج بھی تعمیر کیے جائیں گے جبکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق لیاری ایکسپریس کے اطراف اور مختلف علاقوں میں پارک کی تعمیرات سمیت ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت کو ترجیح دی جائے گی۔ ترقیاتی کام کروانے کے لیے قائم کی گئی تین رکنی کمیٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ عارضی کمیٹی ہے جس کی منظوری تاحال پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اب تک نہیں دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں