میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 451وینٹی لیٹرزہیں،وزیراعلیٰ

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 451وینٹی لیٹرزہیں،وزیراعلیٰ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 451وینٹی لیٹرزہیں، ان میں سے 109کوروناوائرس مریضوں کے لئے مخصوص کردیے گئے ہیں جن میں سے صرف31مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جس سے وینٹی لیٹرز کا 16فیصد استعمال ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اسپتالوں اور کورونا وائرس کے مراکز کو تمام تر ضروری سامان سے آراستہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کرسکیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اتوارکورونا وائرس سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 277 ہوگئی ہے جبکہ 5034 مزید ٹیسٹ کیے جانے پر787 نئے کیسز سامنے آئے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 5034 ٹیسٹ ہوئے جن میں 787 نئے کیس سامنے آئے جوکہ ٹیسٹوں کا 15.7فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اب تک 122894 ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے 16377مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جو کل ٹیسٹوں کا 13.3 فیصد ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آج اس وائرس سے 9 مریض اپنی زندگی کی بازی ہار گئے،اس طرح کورونا وائرس سے مرنے والے متاثرہ مریضوں کی تعداد 277 تک جا پہنچی ہے جو مجموعی مریضوں کا 1.7 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 114 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ان میں سے 31 وینٹیلیٹر زپر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے سرکاری اسپتالوں میں 451 وینٹیلیٹرز ہیں، ان میں سے حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 109 وینٹیلیٹر زمختص کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 109 میں سے صرف 31 کورنا وائرس کے مریضوں کے استعمال میں ہیں جوکہ وینٹیلیٹرز کا16 فیصد استعمال بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت11891مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 10485 گھر میں آئسولیشن میں ہیں، 838 آئسولیشن مراکز میں اور 568 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 405 مزید مریضوں کی صحت یابی سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4209 ہوگئی ہے جو26 فیصد بنتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 787 مریضوں میں سے 515 کا تعلق کراچی سے ہے، ان میں سے ضلع شرقی میں 147،جنوبی میں 121،وسطی میں 109،ملیر میں 52، کورنگی44 اورغربی میں 42 ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکارپور31،لاڑکانہ اور سکھر 25۔25، حیدرآباد16، گھوٹکی14،قمبر شہدادکوٹ13، خیرپور6 اور جامشورو میں 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں