میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی اچھی کہانی اور باپردہ عورت دیکھنا چاہتے ہیں، صاحبہ ریمبو

پاکستانی اچھی کہانی اور باپردہ عورت دیکھنا چاہتے ہیں، صاحبہ ریمبو

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سابق پاکستانی اداکارہ صاحبہ افضل ریمبو نے ترک ڈراما سیریل ”ارطغرل غازی” کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ اچھی کہانی اور باپردہ عورت دیکھنا چاہتے ہیں۔اسلامی تاریخ اور فتوحات پر مبنی ترک ڈراما سیریل ”ارطغرل غازی” نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ اس ڈرامے کو ناصرف عوام کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے بلکہ فنکار بھی اس کے سحر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی نامور اداکارہ صاحبہ افضل ریمبو نے ڈرامے کی تعریف اور پاکستان میں اس کی بے پناہ مقبولیت کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ ایک اچھی مضبوط کہانی، عورت کو باپردہ اور مرد کو بہادر دیکھنا چاہتے ہیں۔صاحبہ سے قبل ان کے شوہر اور پاکستان کے مشہور اداکار افضل خان عرف جان ریمبو نے بھی ڈرامے کی کہانی اور اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ”ارطغرل” ڈرامے کے لیے۔ ایسا کام دیکھ کر ایک حسرت ہوتی ہے کہ کاش ہم سے بھی کام لیا جاتا یہاں تو ایک جیسا کام دے دے کر اداکار پر چھاپ لگادیتے ہیں۔ جان ریمبو نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کچھ لوگ اس ڈرامے (ارطغرل) کے خلاف کیوں ہیں؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں