میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ، ڈاکو راج کیخلاف ایس ایس پی آفس کے گھیراؤ کا اعلان

کراچی ، ڈاکو راج کیخلاف ایس ایس پی آفس کے گھیراؤ کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

جماعت اسلامی نے شہر میں جاری ڈاکو راج کیخلاف ہفتہ 20اپریل کو تمام ایس ایس پی آفسز کے گھیراو کا اعلان کردیا۔نومنتخب امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ہدایت پر کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھتی واردتوں اور ان میں قیمتی جانی نقصان کیخلاف بدھ کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، امیر ضلع جنوبی سید عبد الرشید، سیکریٹری ضلع جنوبی سفیان دلاورنے خطاب کیا اور ہفتہ 20اپریل کو شہر بھر میں تمام ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔رہنماوں کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا کہتے ہیں کہ کراچی میں میڈیا جرائم کی وارداتیں بڑھا چڑھا کر بتارہا ہے لیکن شہر میں صورتحال یہ ہے کہ کوئی شخص محفوظ نہیں، آئے روز لوگوں کو قتل اور زخمی کیا جارہا ہے۔جماعت اسلامی رہنماؤں نے کہا کہ آئی جی سندھ بھی بتائیں کہ کراچی میں پولیس کا محکمہ کیا کررہا ہے؟، 3 ماہ میں 35 ہزار سے زائد جرائم کی رپورٹس درج کروائی گئی ہیں، وزیراعلی سندھ بتائیں 2012 سے جاری سیف سٹی پروجیکٹ کیوں مکمل نہیں ہوسکا۔رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ سیف سٹی پروگرام کو ہنگامی طور پر جلد از جلد مکمل کیا جائے، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، پولیس میں کراچی کے مقامی باشندوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں