میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی تھانہ پریڈی عبد اللہ ہارون روڈ پر ترکش باشندہ لْٹ گیا

کراچی تھانہ پریڈی عبد اللہ ہارون روڈ پر ترکش باشندہ لْٹ گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :سجاد کھوکھر)کراچی تھانہ پریڈی عبد اللہ ہارون روڈ پر ترکش باشندہ لْٹ گیا بارہ لاکھ کی رقم چھننے والے ملزمان پولیس وردی میں ملبوس تھے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی پولیس زرائع کے مطابق کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ صدر ٹاؤن تھانہ پریڈی کی حدود عبداللہ ہارون روڈ پر ترکش شہری سے پیسے چھیننے والے ملزمان کار میں سوار اور پولیس وردی میں ملبوس تھے واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ ترکش شہری اپنی گاڑی پارک کر کے بارہ لاکھ رقوم کا تھیلہ لے کر پیدل منی ایکسچینج جا رہا تھا نوسربازی کے اس واقعے میں پولیس کی وردی میں ملبوس چند نوسرباز پرائیویٹ کرولا کار میں سوار تھے واردات کے دوران ملزمان اپنی کار سے باہر نہیں نکلے نوسربازوں نے ترک شہری کو روک کر پوچھ گچھ کے بہانے روکا اور پیسوں سے بھرا تھیلے کی چیکنگ کرنے کا مطالبہ کیا ملزمان دوران رقم سے بھرا تھیلہ لے کر فرار ہو گئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم متاثرہ ترک شہری کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ پریڈی میں 372/2023 دفعہ 170،172،420،382/34 PPC درج کرکے واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں