حکمران ٹولے کی کوشش ہے عمران خان کو مقدمات میں الجھا کرانتخابات سے دور رکھا جائے،‘شبلی فراز
ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ پارلیمنٹ کی ساکھ مفلوج ہے بلکہ پارلیمنٹ کی ایک ٹانگ ہے ،پسند کی بنیاد پر آرٹیکلز کو استعمال کیا جاتا ہے ، حکمران ٹولے کی کوشش ہے کہ عمران خان کو مقدمات میں الجھا کرانتخابات سے دور رکھا جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان پر 140ایف آئی آرز درج ہیں لیکن ہمارے لیڈر پر کرپشن کے کوئی چارجز نہیں ہیں ۔ عوام کو جان لینا چاہیے کہ اس وقت ملک میں آئین کو جوتے کی نوک پر رکھا جارہا ہے ، پسند کی بنیاد پر آرٹیکلز کو لیا جاتا ہے اوراستعمال کیا جاتا ہے ، پارلیمان اور عدلیہ میں تصادم کر ا دیا گیا ہے ،اس میں ملک کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف کا شامل نہیں۔