میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیکسن کیماڑی کسٹم وئیر ہاؤس سے چھالیہ سمیت ٹائرز چوری

جیکسن کیماڑی کسٹم وئیر ہاؤس سے چھالیہ سمیت ٹائرز چوری

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

جیکسن کیماڑی کسٹم وئیر ہاؤس سے چھالیہ سمیت ٹائرز چوری کا انکشاف مقامی شہری علاقائی کسٹم حکام کے تعاون سے ضبط شدہ اشیاء کی بھاری مقدار میں چوری کرتے ہیں چھالیہ چوری میں سیف اللہ عرف سمپلے ، سمیر اور دیگرز عناصر شامل ہیں ٹائرز اور دیگر سامان وئیر ہاؤس سے چوری کی فوٹیج روزنامہ جرأت نے حاصل کر لی زرائع کے مطابق تھانہ جیکسن کی حدود میں واقع کسٹم کے وئیر ہاؤس کے ارباب اختیار مقامی شہریوں کے ہاتھوں بک جانے کا انکشاف ہوا ہے آئے روز کسٹم وئیر ہاؤس سے بڑی مقدار میں چھالیہ ،ہیوی گاڑیوں کے ٹائرز سمیت ضبط شدہ تمام غیر قانونی اشیائ￿ علاقائی گودام انچارج اور کلیکٹرز کے خصوصی تعاون سے ویئر ہاؤس سے چوری ہوتے ہیں چھالیہ کی چوری اکثر شب کے آخری اوقات میں بذریعہ سوزوکی یا پھر لوڈر مزدے کے زریعے کی جاتی ہے چھالیہ چوری میں سیف اللہ عرف سمپلے ،سمیر اور دیگر عناصر سہرفہرست ہیں جو تقریباً روزانہ کی بنیاد پر چھالیہ چوری کرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں باؤثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آج بروز پیر مغرب کے وقت وئیر ہاؤس سے مزدا گاڑی کے ذریعے مقامی شہریوں نے کسٹم حکام کے زیر نگرانی ہیوی گاڑیوں کے ٹائرز چوری کیئے جسکی فوٹیج روزنامہ جرأت نے حاصل کر لی زرائع کا دعویٰ ہے کہ کیماڑی جیکسن کے وئیر ہاؤس سے برسوں سے چوری کا عمل جاری ہے محکمہ کسٹم کے ارباب اقتدار و اختیار کے لیئے ایسے اہلکاروں و افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل لانی چاہیئے جو قانون و آئین کے ساتھ کھلواڑ کر کے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں چونکہ یہ اشیاء تو وہی ہیں جنکو آئین و قانون کے تحت پکڑ دھکڑ کے بعد تحویل لے کر ضبط کیا گیا تو آج یہ تمام اشیاء قانونی کیسے ہو گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں