میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ،عید وصولی سسٹم ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عدنان شاہ کے حوالے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ،عید وصولی سسٹم ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عدنان شاہ کے حوالے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ،عید وصولی سسٹم ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عدنان شاہ کے حوالے، ریحان الائچی ملک سے باہر، رینجنل ڈائریکٹر محمد رقیب نے الائچی سسٹم کو عدنان شاہ کے حوالے کردیا، ریجنل ڈائریکٹر کے احکامات، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم آباد کے وائس چیئرمین کے تعمیراتی منصوبوں پر پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں عیدی وصولی سسٹم ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن عدنان شاہ کے حوالے کردیا گیا ہے، ریجنل ڈائریکٹر انجینئر محمد رقیب کی جانب سے ایس بی سی اے حیدرآباد کے تمام معاملات کراچی میں تعینات افسر ریحان الائچی کے حوالے کرکے اسے سسٹم کا سرغنہ بنا دیا گیا، ریحان الائچی عمرے کے ادائیگی کے باعث بیرون ملک ہیں جس کے باعث تمام معاملات عدنان شاہ بخاری کے حوالے کردیئے گئے ہیں، ریحان الائچی کے سسٹم سنبھالنے سے پہلے عدنان شاہ بخاری سسٹم کا سرغنہ تھا اور اسے ایس بی سی اے حیدرآباد کے سیاہ و سفید کا مالک سمجھا جاتا تھا، عدنان شاہ بخاری 12 سال سے ایس بی سی اے حیدرآباد میں تعینات ہے اور سابقہ منظور قادر کاکا کے قریبی رشتہ دار ہونے کے باعث ایس بی سی اے حیدرآباد کے تمام معاملات اس کے حوالے ہوتے تھے، ریحان الائچی کی ملک سے باہر ہونے کے بعد تمام معاملات اور عید وصولی کی مد میں رینجنل ڈائریکٹر کے دئے گئے ٹارگٹ کو مکمل کرنے کیلئے عدنان شاہ بخاری کو عارضی طور پر سسٹم کی معاملات دے دئے گئے ہیں جس کے بعد عدنان شاہ بخاری نے اپنے قریبی افسران کو ٹاسک دے کر میدان میں اتار دیا ہے، دوسری جانب ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈوولپرز حیدرآباد ریجن کی جانب سے سسٹم کی کارروائیوں اور بھاری رقم کے مطالبات کے خلاف آواز اٹھانے سسٹم آباد عہدیداروں پر برہم ہوگیا ہے، رینجنل ڈائریکٹر کے احکامات پر ایس بی سی اے حیدرآباد کی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں آباد کے وائس چیئرمین کی تعمیراتی منصوبوں پر پہنچی اور کئی گھنٹے وہاں موجود رہی، دوسری جانب رابطہ کرنے پر آباد کے وائس چیئرمین فراز میمن نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے حراسان کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، آباد غیرقانونی عمل کے پہلے بھی خلاف اب بھی ہے، اس سلسلے میں لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے جس کا جلد اعلان کیا جائیگا، حیدرآباد شہر کو خوبصورتی اور ترقی دلانے والے تعمیراتی منصوبوں سے وابستہ افراد پر کارروائیوں تشویشناک ہیں جن پر خاموش نہیں بیٹھا جائیگا.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں