میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکریٹری زراعت کی پشت پناہی ،ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ کے خلاف کارروائی سے گریزاں

سیکریٹری زراعت کی پشت پناہی ،ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ کے خلاف کارروائی سے گریزاں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سیکریٹری زراعت کی پشت پناہی، سندھ حکومت کرپشن اور بھتہ خوری کے سنگین الزامات کان سامنا کرنے والے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ کے خلاف کارروائی سے گریزاں، نور محمد بلوچ نے اربوں روپے زرعی زمین و دیگر اثاثے بنائے ہیں، ذرائع، ڈی جی نے چار ماہ میں پیٹرول کی مد میں 79 لاکھ 29 ہزار ایک سئو 67 روپے ڈکار لئے، دستاویزات موصول، تفصیلات کے مطابق سیکریٹری زراعت سندھ قاضی اعجاز مہیسر کی پشت پناہی کے باعث سندھ حکومت کرپشن اور بھتہ خوری کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ نور محمد بلوچ کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے، نور محمد بلوچ کی 2007ع میں کرپشن کی سنگین الزامات میں چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے گریڈ 18 سے 17 میں دو سال کیلئے تنزلی کی گئی تھی لیکن نور محمد بلوچ نے جعلساز? کے ذریعے گریڈ 20 تک ترقی حاصل کی، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسرچ کے اہم عہدے پر موجود نور محمد بلوچ کو انگریزی کا ایک جملہ بھی ٹھیک سے نہیں لکھنے آتا اور اس نے کبھی محکمے کی اجلاس میں بریفنگ بھی نہیں دی، ذرائع کے مطابق نور محمد بلوچ مختلف رشتہ داروں کے نام پر کروڑوں روپے کی زرعی زمین سمیت دیگر اثاثے دو سال میں خریدے ہیں جن میں بحریہ ٹاؤن میں ایک بنگلا بھی ہے، نور محمد بلوچ پر افسران سے ماہانہ بھتہ لینے کے سنگین الزامات بھی ہیں اور اس عمل کے خلاف ریسرچ کے افسران متعدد بار احتجاج بھی کر چکے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے چیف سیکرٹری سندھ اور صوبائی وزیر کو خط بھی لکھا ہے، دوسری جانب روزنامہ جرأت کو موصول بجٹ دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے اپنے گاڑی کی 4 ماہ کے پیٹرول کی مد 79 لاکھ 29 ہزار ایک سو 67 روپے ڈکار لئے ہیں، بجٹ ریکارڈ کے مطابق ڈی جی کی چار ماہ کی پیٹرول کا خرچ 79 لاکھ 29 ہزار ایک سو 67 روپے ہیں، ڈی جی کی گاڑی نے جنوری میں 3 لاکھ 92 ایک سو 42 روپے، فروری ماہ میں 14 لاکھ 37 ہزار 3 سو 8 روپے، مارچ میں 4 لاکھ 87 ہزار 5 سو 57 روپے اور روان ماہ اپریل میں 56 لاکھ 12 ہزار ایک سو 60 روپے کا پیٹرول خرچ کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں