میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر عارف علوی کی گورنر پنجاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

صدر عارف علوی کی گورنر پنجاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

جرات ڈیسک
پیر, ۱۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔ دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر چودھری سرور کی طرف سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی و آئینی تفصیلات طلب کرلیں۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھ کر عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کی قانونی حیثیت دریافت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں