میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قوم کی بہتری کیلئے ہمیں سڑکوں پرآناہوگا،آفاق احمد

قوم کی بہتری کیلئے ہمیں سڑکوں پرآناہوگا،آفاق احمد

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان)ملیر زون کے زیر اہتمام ‘ شب آگاہی” کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئر مین آفاق احمد نے خصوصی خطاب کیا،جس میں انہوں نے قوم کو مہاجر پرچم تلے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہر ی علاقوں کے مسائل کا واحد حل قوم کے اتحا د میں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے اطراف تیزی سے غیر قانونی بستیاں اور گوٹھ آباد کئے جانے کا مقصدمقامی افراد کو اقلیت میں بدلنا اور یہاں کے اقتدار پر غیر مقامی تسلط قائم کرکے لوگوں کو محرومیوں کا شکار بناناہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سوسائٹیوں کو پانی ، بجلی اور گیس کنکشن مل جاتے ہیں، کراچی کے افراد کو کنکشن کیلئے پیسے دینے ہوتے ہیں، اب کسی سوسائٹی کو بجلی، گیس، اور پانی کے کنکشن نہیں دیئے جائیں، مہاجروں کے ساتھ نا انصافی ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آپکی زکوٰة پر سب سے پہلا حق آپکے عزیز و اکارب اور رشتے داروں کا ہے، کسی این جی اوز کو نہیں دیں وہ تمہاری زکوة غیر مقامی اور کچی آبادیوں میں لگاتے ہیں۔ اپنی قوم سے محبت کرتے ہیں تو ہر محلہ میں محلہ کمیٹیاں بنائیں، اپنی زکوة اور دیگر عطیات اپنی قوم پر خرچ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے ٹیکس سے پورا پاکستان چلتا ہے، سب سے زیادہ ٹیکس کراچی دیتا ہے ، شہر میں قتل و غارت، اورچوری ڈکیتی کیوں ہورہی ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروںمیں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے، شہر میں پولیس، ڈاکو اور قاتل سب غیر مقامی ہیں ، جس کی وجہ سے شہر میں اسٹریٹ کرائم ہورہے ہیں، مقامی پولیس ہوگی تو اپنے شہر کی حفاظت کریں گے۔شہر میں امن قائم کرنے کیلئے مقامی لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے، ہم پی پی سے مانگ رہے ہیں ہمیں نوکریاں دے دو، ہمارے مینڈٹ کو وزارتوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اراکین اسمبلی سے پوچھا جائے مہاجر حقوق کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھائی۔ ساڑھے تین سال تک وفاقی حکومت میں رہنے والوں نے مہاجروں کیلئے وفاقی اداروں میں بھی ملازمت نہیں لی، وزارتوں کے مزے لینے والے آج ڈرامہ کر رہے ہیں۔ قوم کی بہتری چاہئے تو عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔شہر میں جب تک غیر مقامی پولیس ہے امن قائم نہیں ہو سکتا، ہمیں تحفظ نہیں دے سکتے تو ہمیں غیر مقامی افراد نہیں چاہیئں۔آفاق احمد نے کبھی مہاجر حقوق پر سودے بازی نہیں کی، کل بھی مہاجرحقوق کیلئے جدوجہد کی آج بھی کرتا ہوں آئندہ بھی کرتا رہون گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں