میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم ،پیپلزپارٹی معاہدہ مسترد،قوم پرست جماعتوں کامزاحمت کااعلان

ایم کیوایم ،پیپلزپارٹی معاہدہ مسترد،قوم پرست جماعتوں کامزاحمت کااعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی معاہدہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے زیر اہتمام سندھ قومی کانفرنس کا انعقاد، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی معاہدہ رد، مزاحمت کرنے کا اعلان، آصف زرداری سندھ کی تقسیم کی سازش کا حصہ ہے، ڈاکٹر قادر مگسی، زین شاہ، ایاز لطیف پلیجو، لال شاہ سمیت مختلف قوم پرست رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی معاہدے پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے زیر اہتمام حیدرآباد کے نجی ہوٹل میں سندھ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی، قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ سمیت مختلف قومپرست رہنماؤں، ادیبوں اور وکلاء نے شرکت کی، قومی کانفرنس میں ایم کیو ایم پیپلزپارٹی معاہدہ رد کرکے مزاحمت کا اعلان کیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ میں پہلی مرتبہ نسل پرست چیف سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، اب ہر افسر کی تقرری و تبادلہ نسل پرست چیف سیکریٹری کریگا، خالد مقبول صدیقی قتل عام میں ملوث اس کے گھر سے ہتھیار برآمد ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ بلوچستان کے نوجوان گم ہیں لیکن دہشتگردوں سے کیس ختم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، اس پالیسی کو قبول نہیں کرینگے، ڈاکٹر قدر مگسی نے کہا کہ آصف زرداری سندھ کی تقسیم والی سازش کا حصہ ہیں، دہرا بلدیاتی نظام اس کا ثبوت ہے، معاہدے کو رد کرتے ہیں، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ سندھ دشمن ہیں، کوشش ہے کہ سندھ کا مشترکہ پارلیمانی محاذ تشکیل دیں جو ان کا مقابلہ کرے، ایس یو پی کے صدر سید زین شاھ نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کئے گئے معاہدے سندھ دشمن ہیں، اسے کسے صورت میں قبول نہیں کرینگے، قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ شہباز شریف کو کس نے اختیار دیا ہے کہ پورے ملک میں انتظامی یونٹ بنانے کیلئے معاہدے کرے، خبردار کرتے ہیں کہ اس معاہدے سے ہاتھ اٹھائیں ورنہ سندھ کے لوگوں کی مزاحمت کیلئے تیار ہوجائیں، یہ معاہدے سندھ دشمن، ملک دشمن، عوام دشمن اور آئین دشمن ہیں، ایاز لطیف نے کہا کہ معاہدے میں صرف ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں سندھ کی معاملات کی مشاورت کسی صورت میں قبول نہیں کی جائیگی، اب سندھ کے فیصلے ایم کیو ایم کریگی جو کہ ملک دشمن ہے اور ثبوت بھی سب کے سامنے ہیں، ایاز لطیف پلیجو نے کہا چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ کو آئین و قانون سے بالاتر معاہدوں کے ازخود نوٹس لینا چاہیے، سندھ قومی کانفرنس سے عوامی جمہوری پارٹی کے صدر لال شاہ، پروفیسر اعجاز قریشی، نامور لکھاری نورالدین شاہ، پروفیسر مشتاق میرانی، سید مسرور شاہ، سندھ ہاری کمیٹی کے صدر ثمر جتوئی، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ محمد عالم بروہی، سندھو نواز گہانگھرو، ذوالفقار ہالیپوٹہ، گلشیر شر، ڈاکٹر ایوب شیخ، سینئر صحافی مہیش کمار، نعمت کھوڑو، عبدالمومن میمن ،وکیل رہنما کے بی لغاری، سید خلیل شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں