میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 249 میں الیکشن شیڈول تبدیل ہونے کاامکان

این اے 249 میں الیکشن شیڈول تبدیل ہونے کاامکان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیے جانے اور 2بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے این اے 249 کے انتخابی شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست موصول ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کالعدم قرار دی گئی جماعت سے متعلق سپریم کورٹ کاحتمی فیصلہ آ نے تک انتخابات ملتوی کرنے پر غور شروع کر دیا۔ حلقے میں تیسری پوزیشن رکھنے والی جماعت کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تاحال اب تک نہ کیا جا سکا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 29اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات عید کے بعد منعقد کروانے پر غور شروع کر دیا ہے، جس کی بنیادی وجہ مذہبی جماعت پر پابندی بتائی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے شہر میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے اور ضمنی انتخابات کو متنازع بننے سے بچانے کے لیے عید کے بعد فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست این اے 249 پر ضمنی انتخابات منعقد کروانے سے متعلق حکمت عملی بھی مرتب کر لی ہے جس کا باقاعدہ اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔واضح رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے انتخابی شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کا ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔2018 کے انتخابات میں این اے 249کی نشست پر پاکستان تحریک کے انصاف کے فیصل واوڈا 35344ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے، جن کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے میاں شہباز شریف 34626ووٹ حاصل کر سکے تھے، جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے مفتی عابد مبارک23981 ووٹ لیکرتیسرے نمبر پر رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں