میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کابراحال کس نے کیاسب جانتے ہیں،ناصرشاہ

کراچی کابراحال کس نے کیاسب جانتے ہیں،ناصرشاہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے سندھ کے لئے اعلانات آئے واش ہیں تمام منصوبے پرانے ہیں جوکہ بجیٹ بک میں پہلے سے شامل ہیں. وزیراعظم کوایک اورتقریب میں آناتھا یہ صرف بہانہ کیاگیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعظم ہمارے صوبے میں آئیں ہم ان کو ویلکم کرتے ہیں لیکن سندھ حکومت کو ان کے دورے کی آفیشلی اطلاع نہیں دی گئی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم ان کا استقبال کرنے نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جاتا تووزیراعلی سندھ ضرور جاتے۔ کل بہت سارے منصوبوں کااعلان کیا گیا جوکہ سب پرانے تھے، سکھر حیدرآباد موٹروے، نادراآفس، ریلوے اسٹیشن، گاج ڈیم سب پرانے منصوبے تھے. صوبائی وزیر نے کہا کہ جس طرح سے احسانات جتارہے ہیں سندھ ملک کا ایک صوبہ ہے اور سندھ ملکی معیشت میں اپنا سب سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے. انہوں نے کہا کہ صرف دعوے نہ ہوں عمل کیا جائے. سندھ حکومت تعاون کرنے کوتیارہے. سندھ کے عوام کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کو تعاون فراہم کریں گے۔ جزیروں سے متعلق انہوں نے کہا کہ جزیروں پرایک خط کاجواب دیا تھا اور کہا تھا ماہیگیروں کوساتھ ملاکرترقی کے منصوبے بنائے جائیں ،لیکن وفاقی حکومت نے آرڈیننس لاکرجزیرے ہڑپ کرنے کی کوشش کی۔ سخت آرڈیننس لانا ان کی بدنیتی تھی۔ جزیروں کامعاملہ پارلیمنٹ میں لاتے ان کی نادانیاں ہیں ہرمعاملے میں یوٹرن لیا ہے جوچیزکرنا چاہا رہے ہیں وہ متنازعہ بنادیتے ہیں اور ان کے شیروشروع ہوجاتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ان کی منافقانہ سیاست کو لوگ جان چکے ہیں. وفاقی کابینہ میں تبدیلی پر انہوں نے کہاکہ نا اہل ترینوں کے ساتھ شوکت ترین کیا کر سکتے ہیں وہ ان نااہل حکمرانوں کے ساتھ کیا کارکردگی دکھائیں گے. اصل میں یہ جو نااہل ترین ہیں ان سے جان چھڑانی ہے اس سے ملک میں بہتری آئے گی.ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں نامزدگیاں میرٹ پر ہوتی ہیں، کچھ شکایتیں آتی ہیں، اس پر ایکشن لیا گیا ہے ہم لسانیت میں یقین نہیں رکھتے۔جہاں پر حق طلفی ہوئی ہے وزیر اعلی سندھ نے ایکشن لیا ہے سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج پر اعتراض کرنے والوں کی سیاست ہی یہی ہے وہ لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہیں۔ اردوبولنے والے قابل احترام ہیںپیپلزپارٹی نے کبھی تفریق کی سیاست نہیں کی. اربوں روپے کے ترقیاتی کام ان علاقوں میں کروائے جہاں سے ہم ہارے ہیںمیرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ کر اچی کا یہ حال کس نے کیا، ٹی وی بیچ کراسلحہ خریدنے کی بات کس نے کی. بوری بند لاشیں کس نے دی یہ عوامی جذبات سے کھیلتے رہے ہیں پراب عوام ان کوجان چکی ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فراخ دلانہ رویہ رکھاہے جب بھی الیکشن ہوئے ہم نے حکومت بنائی ہمیں ضرورت نہیں تھی پھربھی کراچی کے مینڈٹ کااحترام کیا اور انہیں حکومت میں حصہ داری دی ۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیا ست کی ہے لیکن ہمارے ساتھ ہمیشہ منافقانہ سیاست ہوئی ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومتیں اثاثے بناتی ہیں اور اثاثو ں کا تحفظ کرتی ہیں لیکن موجودہ وفاقی حکومت نے قومی اثاثوں کا جو حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے انہوںنے اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا ہے ،اسٹیل مل کو بیچنے میں لگی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی مانگے تانگے کی حکومت ہے جو کہ جہانگیر ترین کی مہربانی سے بنی ہے ۔ ان سے اپنے اتحادی ناخوش ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں