لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر کسی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جاسکتا، ڈاکٹر ظفر مرزا
ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جاسکتا اس لیے کورونا سے ہونے والی اموات کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے لیے ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔کورونا وائرس سے متعلق پریس بریفنگ میں انہوںنے کہاکہ تمام اموات کورونا سے ہوئیں یہ بات قبل ازوقت ہوگی۔ کراچی میں تمام اموات کو وائرس کا نتیجہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کی وزیر صحت سے تفصیل سے بات ہوئی ہے ،کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔ کورونا اموات کے حوالے سے قیاس آرائیاں درست نہیں ہے ۔ لیبارٹی ٹیسٹ کے بغیر کسی بھی موت کو کورونا سے نہیں جوڑا جاسکتا اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی جائے گی، سنسنی پھیلانے کے بجائے سائنسی تناظر میں دیکھا جائے ۔