میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمضان کیلئے کورونا کے حوالے سے ہدایت نامہ مرتب کررہے ہیں، ظفر مرزا

رمضان کیلئے کورونا کے حوالے سے ہدایت نامہ مرتب کررہے ہیں، ظفر مرزا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے باعث اموات کے حوالے سے سنسنی نہ پھیلانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کے لیے ہدایت نامہ تیار کررہے ہیں،جب تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ نہ ہوں اور قیاس آرائیاں شروع کریں تو غلط چیز ہے ۔ جمعہ کو کورونا وائرس کے حوالے سے میڈیا کو معمول کی بریفنگ دیتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ رمضان آنے والا ہے ہم مسلمانوں کے لیے خصوصی مہینہ ہے لیکن اس سال ایسے وقت میں آرہا ہے جب ملک میں یہ وبا پھیلی ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے ہمیں بڑے خصوصی انتظامات اور خصوصی احتیاط اختیار کرنی ہوں گی جس پر کافی سوچ بچار ہورہی ہے ۔ظفر مرزا نے کہا کہ اس سلسلے میں قومی سطح پر لوگوں کے لیے ہدایت نامہ مرتب کررہے ہیں کہ وہ سحر و افطار، روز و شب، نمازیں اور تراویح کے سلسلے میں ہدایات مشورے کے بعد طے پائیں گی ان کو ہدایت نامے کی صورت میں جاری کریں گے ۔رمضان کے لیے ہدایت نامے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس پر کام ہورہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کے باعث اموات میں اضافے کے خدشات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ نہ ہوں اور قیاس آرائیاں شروع کریں تو غلط چیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرایسی اموات ہورہی ہیں جن کا ذکر کرنا ضروری ہے تو ان کا ٹیسٹ ہونا چاہیے جو ضروری ہے ، ہماری حکمت عملی پر اتفاق ہوا ہے کہ اس طرح کی جو اموات ہوئی ہیں ان کا ٹیسٹ کیا جائے اس حوالے سے وفاقی حکومت ایک ایڈوائزری جاری کرے گی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ابھی تک رپورٹ ہونے والی چند اموات کے حوالے سے سندھ کی وزیر صحت نے مجھے بتایا ہے کہ ان سے متعلقہ افراد کا سراغ لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے سنسنی پھیلانے کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو سائنسی طور پر دیکھیں اور ان کی پوری تحقیق کریں اور لیبارٹری ٹیسٹ تصدیق کرے تو پھر ہم اس کو کورونا وائرس کے باعث موت قرار دیں ورنہ یہ محض قیاس آرائی ہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھی (آج) ہفتہ تک ایک ایڈوائزی بھی جاری کررہے ہیں۔کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کی تعداد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بتدریج بڑھ رہی ہے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار2 سو 64 ٹیسٹ ہوئے ہیں جو اب تک ایک دن میں سب سے بڑی تعداد ہے ، چند ہفتے پہلے تک ہماری استعداد بہت کم تھی لیکن اب بڑھ گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب پاکستان میں تقریباً 10 لاکھ ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے اور آنے والے دنوں میں اور اس مہینے کے آخر تک ہم روزانہ 20 ہزار ٹیسٹ کیا کریں گے ، جس کی طرف بتدریج بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حکمت عملی کے ذریعے ہم اس وبا کے پھیلاؤ کو پراثر انداز میں روک سکیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نئی حکمت عملی پر کام ہورہاہے جس کو ہم ٹریسنگ، ٹیسٹنگ اینڈ کورنٹائن کہتے ہیں، اس کی تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ یہ قومی سطح کی پالیسی ہے جس سے لوگوں میں وبا کی تشخیص اور آئسولیٹ کرنے میں مدد ملے گی اور اس کے نتیجے میں ہمیں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی ملے گی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جو 6 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے تھے ان میں سے 497 مثبت آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں