میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم نے مکران کوسٹل ہائی وے دہشت گردی واقعے پر رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم نے مکران کوسٹل ہائی وے دہشت گردی واقعے پر رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے کے واقعے میں بے گناہ افراد کو نشانا بنایا گیا، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے پر حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کے متاثرین کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔یاد رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر بسوں سے شناخت کے بعد 14 افراد کو دور لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں