میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا پناہ گاہوں میں سحری اور افطاری کے اہتمام کا اعلان

حکومت کا پناہ گاہوں میں سحری اور افطاری کے اہتمام کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

حکومت نے پناہ گاہوں میں سحری اور افطاری کے اہتمام کا اعلان کر دیا ۔ شیخ رشید کا کہنا ہے رمضان پیکیج میں 19اشیا عوام کو سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کو وزرا کی 5رکنی کمیٹی سپروائز کرے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر 2 ارب روپے کا رمضان پیکج دیا گیا ہے ، 2ارب روپے کی منظوری کابینہ نے بھی دیدی ہے ، رمضان پیکیج میں 19اشیا ء شامل ہونگیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پناہ گاہوں میں بھی سحری و افطاری کا بندوبست ہوگا، مافیا کا کنٹرول ضلع انتظامیہ کا کام ہے ، 2 ارب کے پیکیج سے غریب تک بنیادی اشیا پہنچیں گی۔ یاد رہے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فروخت یقینی بنانے کیلئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں