سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
حکومت سندھ نے بیوروکریسی میں تقرری اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا نوٹی فکیشن کے مطابق کاظم جتوئی کو سیکریٹری آبپاشی اور زاہد علی عباس کو سیکریٹری اسکول ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔۔خالد حیدر شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات اوررفیق بھرڑو کو سیکریٹری زراعت تعینات کیا گیا۔فرحت جونیجو اینٹی کرپشن اوربقا اللہ انڑ کو سینیئر ممبر بورڈ آف ریوینیو کو تعینات کیا گیا۔ اعجاز علی شاہ کے بطور سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز تعینات بخش علی مہر سیکریٹری اینٹی کرپشن اور سید محمد علی ڈپٹی کمشنر گھوٹکی تعینات کردیے گئے۔