میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول ہسپتال ایمرجنسی وارڈ شدید بدنظمی کا شکار

سول ہسپتال ایمرجنسی وارڈ شدید بدنظمی کا شکار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) سول اسپتال کراچی میں ڈاکٹروں کا بحران پیدا ہوگیا ہے، انتظامیہ نے ایمرجنسی وارڈ انچارج و سینیئر ڈاکٹر قلب حسین کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ پر 2 افسران کو کوآرڈینٹر مقرر کردیا ہے، وارڈ انچارج نہ ہونے پر نظام درہم برہم ہونے لگا، سینکڑوں مریض و تیماردار مشکلات کا شکار ہیں، تفصیلات کے مطابق کراچی کے دوسرے بڑے سرکاری اسپتال ڈاکٹر رتھ فائو سول اسپتال ڈاکٹروں کے بحران سمیت مسائل کا شکار ہے، انتظامیہ نے ایمرجنسی وارڈ کے انچارج و سینیئر ڈاکٹر قلب حسین کو عہدے سے ہٹادیا ہے، جس کے بعد 4 روز سے علاج و معالجہ شدید متاثر ہو رہاے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی جیسے اہم وارڈ میں سینیئر ڈاکٹروں کے بجائے جونیئر ڈاکٹر اور ہائوس جاب ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں، 10 ڈاکٹروں کی جگہ پر ایک ڈاکٹر سے کام لیا جا رہا ہے، ڈاکٹروں کی کمی اور وارڈ میں دیگر سہولیات نہ ہونے کی شکایت کرنے پر انتظامیہ نے انچارج کو عہدے سے ہٹایا، ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کے بحران کے باوجود من پسند ڈاکٹروں کو جیل اور کورٹ سمیت دیگر اسپیشل ڈیوٹیز پر بھیجا گیا ہے، جس کے باعث اسپتال میں آنے والے سینکڑوں مریض دربدر ہو رہے ہیں، ایمرجنسی میں بی پی آریٹس مشین ناکارہ ہونے کے باوجود استعمال کی جا رہی ہے، بخار چیک کرنے کے لیے تھرمامیٹر دستیاب نہیں ہے، عملہ کی جانب مریض کے لیے تیماردار سے ادویات سمیت تھرمامیٹر بھی میڈیکل اسٹورز سے منگوائے جانے لگے، جبکہ مریضوں کی آکسیجن چیک کرنے والی مشین کے ساتھ لگنے والے پائپس اور دیگر آلات بھی موجود نہیں ہیں، جس کے باعث مریض و تیماردار شدید پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں، اسی حوالے سے موقف لینے کے لیے سول اسپتال سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں