میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کی نجکاری پر پیپلزپارٹی ، نون لیگ میں اختلافات

پی آئی اے کی نجکاری پر پیپلزپارٹی ، نون لیگ میں اختلافات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

قومی فضائی کمپنی(پی آئی اے)کی نجکاری پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کومسترد کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ ادارہ منافع بخش ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کیا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے۔جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے بھی کہا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مئی میں مکمل کر لیا جائے جبکہ ہوائی اڈوں کی آئوٹ سورسنگ بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں