میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زمان پارک نوگوایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے علاقے کو کلیئر کیا: رانا ثنا اللہ

زمان پارک نوگوایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے علاقے کو کلیئر کیا: رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ زمان پارک میں آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی، عمران خان فتنہ ہے، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتاہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس جب نو گو ایریا کلیئر کرانے گئی تو غیر مسلح تھی، پولیس پر پتھرائو ہوا، زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے غیر مسلح ہو کر سارے علاقے کو کلیئر کیا ہے، آپریشن کا مقصد شرپسند عناصر کو گرفتار کرنا تھا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ا?ئی جی پنجاب کچھ دیر میں تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے، وہ بتائیں گے وہاں سے کیا کچھ ملا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جو شخص مخالفین کے ساتھ بیٹھنے اور بات کو تیار نہ ہو اس کا چہرہ واضح ہوگیا ہے، قوم کو ان کی شناخت کرنی چاہیے، اتنے اشتعال کے بعد بھی پولیس نے آج بھی یہ آپریشن بغیر اسلحے کے کیا، پولیس نے خیال رکھا ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں