میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس نے حملہ کر دیا، گھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں، عمران خان

پولیس نے حملہ کر دیا، گھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں، عمران خان

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا ہے۔ عمران خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ زمان پارک کے گھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کس قانون کے تحت یہ کر رہے ہیں؟  یہ لندن پلان کا حصہ ہے۔ اس سے قبل عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جاتے ہوئے بدقسمتی سے راستے میں ایک حادثے کے باعث کچھ تاخیر ہو گئی۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنا لندن پلان کا حصہ اور نواز شریف کا مطالبہ ہے، اس سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کا مطالبہ ہے کہ مجھے جیل میں ڈالا جائے تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں۔انہوں نے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی کو مانتا ہوں، معلوم ہونے کے باوجود کہ گرفتار کر لیا جائے گا پھر بھی جا رہا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں پہلے بھی اسلام آباد جا رہا تھا تو میرے گھر پر حملہ کیا گیا، گھر پر حملہ کرنے کا مقصد مجھے گرفتار کرنا تھا عدالت پیش کرنا نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں