میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں گورنرراج لگائے جانے کاامکان،وزارت داخلہ نے سمری تیارکرلی

سندھ میں گورنرراج لگائے جانے کاامکان،وزارت داخلہ نے سمری تیارکرلی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ میں گورنر راج لگانے پر غور، وزارت داخلہ کا اعلی سطحی اجلاس طلب ، وفاقی وزیر شیخ رشید اجلاس کی صدارت کریں گے، سندھ میں امن کی خراب صورتِ حال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دیے جانے کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران سندھ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے کر ایک سمری تیار کی جائے گی۔ سمری وزیر اعظم کو بھی بھیجے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے پیسوں کو 20،20 کروڑ کو خریدوفروخت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے میں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ حکومت نے جو خریدوفروخت کی ہے ہمیں سندھ میں گورنر راج نافذ کردینا چاہیے۔ کیونکہ یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ سندھ ہاس میں جو لوگ گئے ہیں وہ پیسے کے لالچ میں گئے ہیں، جو اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا چاہتا ہے وہ آئے ان کو نہیں روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت اچھا ہوا کہ سندھ ہاس اور بکنے والے بے نقاب ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں