میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگی قیادت کا ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کو تیاری کا حکم

ن لیگی قیادت کا ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کو تیاری کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کو تیاری کا حکم دے دیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، 23 مارچ کو لانگ مارچ کے لئے صوبائی، ڈویڑنل اور ضلعی عہدیداروں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پارٹی صدر شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی عہدیداروں کو موثر اشتراک عمل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قائدین، وفاقی اور صوبائی عہدیداروں نے ورچوئلی شرکت کی۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن )کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس بیس مارچ کو طلب کرلیا گیا ، نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے ۔ اجلاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس 20مارچ دن دو بجے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹ اسلام آباد میں ہوگا ،قائد (ن )لیگ میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ،صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نائب صدر مریم نواز،اور حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔جنرل کونسل اجلاس میں تمام عہدے داران اور کارکنان کو شرکت کی ہدایت کی گئی ،جنرل کونسل اجلاس میں پی ڈی ایم جلسے کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی طے کی جاے گی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں