میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیالکوٹ' ایک لاکھ 70 ہزار فیس ماسک برآمد ، 3 ملزمان کو گرفتار

سیالکوٹ' ایک لاکھ 70 ہزار فیس ماسک برآمد ، 3 ملزمان کو گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

سیالکوٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک لاکھ 70 ہزار فیس ماسک برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی سٹی رانا ندیم طارق کے مطابق نیکاپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیوانہ والا چوک پر گودام میں چھاپہ مارا، جہاں سے 70 لاکھ روپے مالیت کے ایک لاکھ 70 ہزار فیس ماسک برآمد کر لیے گئے ۔رانا ندیم طارق کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق مانسہرہ اور کراچی سے ہے جن کا ماسٹر مائنڈ مانسہرہ سے نیٹ ورک چلا رہا ہے جبکہ پکڑی جانے والی کھیپ پاکستان کی سب سے بڑی کھیپ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملزمان فیس ماسک کی ذخیرہ اندوزی کر کے بلیک میں فروخت کرتے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں