میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل، ایف آئی اے نے دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں

منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل، ایف آئی اے نے دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

ایف آئی اے نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی تمام دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرا دیں۔کراچی کی بینکنگ کورٹ نے جعلی اکائونٹس و میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا تھاجسے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔ ایف آئی اے نے کیس سے متعلق تمام دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرادیں ۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ کیس میں اب تک 6 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، ملزم اسلم مسعود اسلام آباد میں ایف آئی اے کے زیر حراست ہے جبکہ باقی 50 ملزمان نیب کے زیر حراست ہیں۔ایف آئی اے نے کیس میں نامزد اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کا کیس بھی اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے جعلی بینک اکانٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں جب کہ تحقیقات میں تیزی کے بعد سے اب تک کئی جعلی اکانٹس سامنے آچکے ہیں جن میں فالودے والے اور رکشے والے کے اکانٹس سے بھی کروڑوں روپے نکلے ہیں۔ایف آئی اے نے گزشتہ سال 6 جولائی کو بینکنگ کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جس کی تقریبا 8 ماہ تک سماعت ہوئی، آصف زرداری اور فریال تالپور نے مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں