میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ کی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرایاجائے

جامعہ کی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرایاجائے

منتظم
اتوار, ۱۸ مارچ ۲۰۱۸

شیئر کریں

مکرمی جناب
میں وفاقی اْردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کا طالب علم ہوں۔ جامعہ سے تقریباً 3 کلو میٹر دور رہتا ہوں اور روز کا3 کلو میٹر کا فاصلہ مجھے پبلک ٹرانسپورٹ میں طے کرنا پڑتا ہے جو کہ بہت دشوار ہے۔ روز صبح 7 بجے گھر سے نکلتا ہوں اور3 بسوں کے تبادلے کے بعد میں جامعہ تک رسائی حاصل کرتا ہوں۔ میرے گھر سے کچھ فاصلے پر میری جامعہ کے کچھ طلباء بھی آتے ہیں۔ راستے میں آتے ہوئے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے جو کہ ہمارے یونیورسٹی میں تاخیر سے آنے اور کلاس کے اہم لیکچر کو مس کرنے کا باعث بنتی ہے۔ پھر پبلک ٹرانسپورٹ میں کھڑے ہو کر آنا پڑتا ہے۔ بیٹھنے کی جگہ میسّر نہیں ہوتی جو کہ میرے لئے تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ طبعیت میں ناسازی کا سبب بنتی ہے۔ تھکاوٹ اور ناساز طبعیت کی وجہ سے کلاس میں صحیح طریقے سے لیکچر اٹینڈ نہیں کر سکتا۔ جامعہ کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ طلبہ وطالبا ت کے لیے ٹرانسپورٹ کامسئلہ حل کرایاجائے تاکہ مجھ سمیت جامعہ کے اور طلباء و طالبات پبلک ٹرانسپورٹ کی پریشانی سے بچ سکیں۔
(محمد یوسف جدون ، شعبہ ابلاغ عامہ ، جامعہ اردو کراچی(


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں