حسین حقانی کی تازہ ہر زہ سرائی
شیئر کریں
حسین حقانی سامراجیوں کی شہہ پر اور اپنے آپ کو ان کا مکمل وفادارثابت کرنے کے لیے دوبارہ پاکستان دشمنی پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنے نئے کالم میںمزید انکشافات کردیے ہیں کہ’’ میں نے تو سب کچھ اس وقت کی حکومت کی آشیرواد سے ہی کیا تھا‘‘۔سی آئی اے کے ہزاروں افراد کو ویزے دیکر پاکستان میں داخل کرنااس کی ملک دشمنی کی واضح مثال ہے ،گو اب پی پی پی اس سے بریّت کا اظہار کر رہی ہے مگر یہ وہ قبیح ترین معاملہ ہے جس کی ڈوریں بین الاقوامی سامراج سے جڑی ہوئی ہیں اور یہ مسئلہ اب پی پی پی کی اس سے لا تعلقیوںکے اعلان سے فوری طور پر طے ہونے والا بھی نہیں ہے۔سامراجیوں کی ہمیشہ ہی یہ کوشش رہی ہے کہ جس طرح بھی ممکن ہو وہ اپنے ایجنٹوں کو ہی پاکستان کا وزیر خارجہ مقرر کروائے۔ (جس کی واضح مثال قادیانی سر ظفر اللہ کی دی جاسکتی ہے)یا بیرونی ممالک سے پاکستان کے تمام لین دین انہی کے ایجنٹوں کے ذریعے طے ہوتے رہیںتاکہ ا ن کا "رٹایا ہوا طوطا "فر فر وہی باتیں کرتا رہے جو وہ چاہتے ہیں۔ہزاروں سی آئی اے کے کارکنوں کو ویزے دیکر پاکستان میں داخل کرنے سے بڑا ملک سے غداری کا اقدام اور کیا ہوسکتا ہے؟ پھر میمو گیٹ اسکینڈل کا بھی یہی غدار شخص موجد بنا۔ افواج پاکستان کے خلاف امریکا کو اقدام اٹھانے پر اکسانے سے بڑا جرم اور کیا ہو سکتا ہے؟اسے اس وقت ایوان صدر میں چھپائے رکھنا، اس کا مقدمہ لڑ کر اس کی سپریم کورٹ سے ضمانتیں منظور کروا کر اسے ملک سے بھگا ڈالنا جیسے سیاہ داغ پی پی پی کے ماتھے پر سج چکے ہیں ، جو اب حسین حقانی سے لاتعلقی کا لاکھ اظہار کرتے رہیں، دھلنے کا امکان نہیں ہے۔ پاکستانی تاریخ سے یہ کہانی کیسے کُھر چی جا سکے گیکہ جب افواج اور سیکورٹی ادارے اسے غداری کے جر م میں پکڑنا چاہتے تھے تو اس وقت کے حکمرانوں نے اسے مکمل تحفظ دیکر پاکستان سے فرار کرا ڈالا جس پر ملک کے محب وطن افراد لاکھ چیختے چلاتے رہے مگر ایک طرف چو نکہ مفاداتی سیاست کا کھیل کھیلا جا رہا تھا تو دوسری طرف محب وطن افراد کی کوششیںرائیگاں چلی گئیںاور حسین حقانی میر جعفر و میر صادق کا کردار ادا کرتے پاکستانیوں کے سینوں پر مونگ دلتے ہوئے اپنے بیرونی آقائوں کے پاس جا پہنچا اور ہم سبھی بشمول تمام سیکورٹی فورسزکے اس کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکے۔ اب وہ وہاں سامراجیوں کی حفاظت میں بیٹھا اپنی جولانیٔ طبع کے مطابق آتش فشانیاں و ’’گوبر‘‘ افشانیاں کررہا ہے تو صرف اس لیے کہ وہ ہماری ملک دشمن سامراجی قوتوں کی نظروں میں ان کی آنکھ کا اصلی تارا بن کر ابھرے اور ان غداریوں کااسے مکمل صلہ ملے اور یہ بھی ثابت ہو کہ وہ بطور نا م نہاد مسلمان امریکیوں ،اسرائیلیوںو دیگر سامراجی گماشتوں کا اصلی اور ’’وڈا‘‘ ایجنٹ بن کر پاکستان دشمنی کے اقدامات کا مزید مر تکب ہو سکتا ہے۔ کا ش ایسے شخص نے اس پاک دھرتی پر جنم نہ لیا ہوتا کہ وہ کھلم کھلا سامراج کی تابعداریوںمیں ہی "اپنی عزت” سمجھتا ہے۔ اس نے سابقہ ادوار میں پہلے شریف خاندان کی تابعداری کی، پھر زرداری صاحب کی غلامی میں اپنے آپ کو دے ڈالا۔خوب ایک دوسرے کے خلاف جھوٹے ،لغو اور غلیظ الزامات تیار کرکے پریس کے حوالے کرتا رہا، خوب مال سمیٹتا اور ان کو راضی کرتا رہا۔پھر ان "چھوٹے افراد” کے ایجنٹ بننے میں اسے مزا نہ آیا تو وہ بڑے سود خور خونخوار سامراجیوں کی غلامی کوہی اپنی اولین ترجیح دیتے ہوئے ان کا”خالص بندہ "بن کر رہ گیا۔اب اس کی تازہ ترین تحریر نے پھرسابقہ پنڈورا باکس کھول کر ہمارے کھلے زخموں پر نمک چھڑک دیا ہے۔جو میمو گیٹ اسکینڈل کا واضح ثبوت بھی ہے اور یہ لکھ کر کہ، سب کچھ اس وقت کے حکمرانوں کا حکم بجا لاتے ہی کیا تھا ،نے پی پی پی کو بھی پاکستانیوں کی نظر میں برابر کا مجرم بناڈالا ہے۔ اس کی غداریوں کی چونکہ ایک طویل داستان ہے ۔اس لیے اس سے پیپلز پارٹی والوں کو چھٹکارا پانے کا کوئی طریقہ نظر نہیں آتا ،کاش پی پی پی کے مقتدر افراد اس وقت جو نہی اس کی غداریاں منظر عام پر آئی تھیں، اسے "اپنا خصوصی بندہ ” سمجھتے ہوئے اس کی مذموم ملک دشمن خواہشات کے آگے سر تسلیم خم نہ کرتے، تو وہ غدار کبھی کا کیفر کردار کو پہنچ چکا ہوتا۔اور آج پی پی پی کی قیادت پر اس ملک دشمن کی پرورش کرنے کے الزامات نہ لگتے ۔کیا ہم اب اسے انٹر پول کو وارنٹ بھیج کر ملک میں واپس بلوا سکیں گے؟ اس پر بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔ پاکستانی دعاگو ہیں کہ اللہ ہمیں ایسے ملک دشمن افراد اور ان کے سرپرستوں سے جلد نجات دلوا دے۔آمین
٭٭