میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں پر نوٹس

این آئی سی وی ڈی میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں پر نوٹس

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

تقرریوں اور ترقیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی رپورٹ پندرہ دن میں جمع کرائیں
سندھ ہائیکورٹ کا سیکریٹری صحت کو شفاف اور غیر جانب داری انکوائری کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) میں مبینہ غیر قانونی تقرریوں اور پروموشنز کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سندھ کو شفاف اور غیر جانبدار انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔ عدالت کے روبرو پیش کیے گئے معاملے میں داور حسین، محمد فیصل اور راجیہ عروج سمیت دیگر افسران کے نام سامنے آئے ۔ عدالت نے اوپن کورٹ میں حکم تحریر کراتے ہوئے ہدایت کی کہ تقرریوں اور ترقیوں کی مکمل جانچ پڑتال کر کے مفصل رپورٹ پندرہ دن کے اندر جمع کرائی جائے۔ عدالت نے واضح کیا کہ مقررہ مدت کے بعد دوبارہ سماعت ہو گی اور اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں تو ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی اور ممکنہ سزاؤں پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اوپن کورٹ میں آرڈر لکھوانے کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور متعلقہ حکام کو باضابطہ آگاہ کرنا ہے تاکہ قانونی تقاضے فوری طور پر پورے ہوں۔ اب نگاہیں سیکرٹری صحت اور چیف سیکرٹری سندھ پر ہیں کہ وہ مقررہ مدت میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ پیش کرتے ہیں یا نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں