میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ اقبال مارکیٹ کی سرپرستی میں منشیات و گٹکا ماوا کی فروخت جاری

تھانہ اقبال مارکیٹ کی سرپرستی میں منشیات و گٹکا ماوا کی فروخت جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایس ایچ او شہباز یوسف، بیٹر پولیس کانسٹیبل ممتاز علی نے علاقہ جرائم پیشہ افراد سے ہاتھ ملا لیا
یاسین درانی، ثاقب، احسان ذیشان، روشو، کاشف اور ہیرا کو کانسٹیبل ممتاز علی نے مؤکل فراہم کردیں

(رپورٹ؍ ایم جے کے)ضلع ویسٹ’ اورنگی ٹاؤن تھانہ اقبال مارکیٹ کی سرپرستی میں منشیات و گٹکا ماوا کی فروخت جاری، ایس ایچ او شہباز یوسف اور بیٹر پولیس کانسٹیبل ممتاز علی نے علاقہ جرائم پیشہ افراد سے ہاتھ ملا لیا، یاسین پٹھان عرف یاسین درانی، احسان ذیشان، ثاقب، روشو، کاشف اور ہیرا کو پولیس کانسٹیبل ممتاز علی نے مؤکل فراہم کر دیں۔ علاقہ ذرائع کے مطابق منشیات و گٹکا ماوا فروشی سمیت متعدد جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نظر انداز کرتے ہوئے تھانہ اقبال مارکیٹ میں تعینات ایس ایچ او شہباز یوسف اور پولیس کانسٹیبل 13725 ممتاز علی نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد سے ہفتہ 16 لاکھ کے عوض ہاتھ ملا لیا جبکہ کچھ ماہ قبل ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے متعدد جرائم کی سہولت کاری میں ملوث ضلع ویسٹ میں تعینات 11 کالی بھیڑوں کو مُعطل کیا تھا پر ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف کی فرمائش پر کماؤ پوت بیٹر پولیس کانسٹیبل 13725 ممتاز علی کو بحال کر کے ایک مرتبہ پھر تھانہ اقبال مارکیٹ میں بیٹر کے طور پر تعینات کر دیا گیا جہاں اس نے کرمنل ریکارڈ یافتہ مشہور گٹکا ماوا ڈیلر یاسین پٹھان عرف یاسین درانی، احسان ذیشان، ثاقب، روشو، کاشف اور ہیرا کو مؤکل فراہم کر دی، منصور نگر کٹ ہوٹل والی گلی میں کاشف دھڑلے سے گٹکا ماوا منشیات فروشی کا کاروبار کر رہا، منصور نگر مارکیٹ کے سامنے سیاسی دفتر اور جانوروں کے باڑے کی آڑ میں ہیرا گٹکا ماوا چلانے میں سرگرم، منصور نگر کیفے تسکین کے اطراف چند پولیس اہکاروں نے بھی گٹکا ماوا فروخت کرنے کے لیے کیبن لگا لیے ہیں، فٹبال چورنگی کے سامنے تھانہ اقبال مارکیٹ منشی کاشف کا چھوٹا بھائی ثاقب نے بھی بیٹر ممتاز علی سے مؤکل حاصل کر لی، یاسین پٹھان عرف یاسین درانی نے گٹکا ماوا کے 5 کیبن کی مؤکل ڈھائی لاکھ روپے میں حاصل کر لی، بیٹر پولیس کانسٹبل 13725 ممتاز علی فی کیبن 35 سے 40 ہزار فکس کر رکھا ہے، انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سب انسپکٹر شہباز یوسف کا دست راز بیٹر پولیس کانسٹبل 13725 ممتاز علی نے 40 ہزار مؤکل والی کیبن کو میڈیا پیکچ دے دیا جبکہ 35 ہزار ہفتہ والے کیبن خود میڈیا رپورٹر کے معاملات دیکھے گے، انتظامیہ کی گٹھ جوڑ نے تھانہ اقبال مارکیٹ سے چھالیہ اسمگلروں منشیات فروشوں اور گٹکا ماوا ڈیلروں کو کُھلی چھوٹ دے دی، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ کا چھیتا بیٹر پولیس کانسٹبل 13725 ممتاز علی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے افسران بالا کے دفاتر میں لفافے پہنچاتے ہیں تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں ماوا گٹکا سسٹم کے ساتھ چلایا جارہا جسے خبریں چلانی ہے چلاؤ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا اوپر سے جب کال آئے گی تو 2 کیبنوں میں بیٹھے مزدوروں کو اٹھا کر ایف آئی آر درج کر دیں گے اور "اوکے” کی رپورٹ بالا افسران کو دے دیں گے، علاقہ مکین نے سندھ رینجرز آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون، ایس ایس پی ویسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں مشہور بدنام زمانہ منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر یاسین پٹھان عرف یاسین درانی، احسان زیشان، ثاقب، روشو، کاشف اور ہیرا کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے اور ان جرائم پیشہ گروہوں کا اعلیٰ سہولت کار ایس ایچ او شہباز یوسف اور اس کا خاص بیٹر پولیس کانسٹبل 13725 ممتاز علی کے خلاف فی الفور محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں