میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، غیر قانونی تعمیرات کے سرپرست عاصم صدیقی کا تبادلہ

سندھ بلڈنگ ، غیر قانونی تعمیرات کے سرپرست عاصم صدیقی کا تبادلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

غیر قانونی تعمیرات کی ریٹ لسٹ متعارف کرانے والے اے ڈی کو کیماڑی مل گیا
133گز کے پلاٹ کا10لاکھ ، 216گز کے پلاٹ کا پیکیج ریٹ 15لاکھ مقرر
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں گزشتہ دنوں ڈی جی عبدالرشید سولنگی کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ڈی جی کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرپٹ افسرانوں کی فہرست میں شامل اے ڈی عاصم حسین نے ناظم آباد کا غیر قانونی دھندوں سے چلنے والا سسٹم سنبھالتے ہی بغیر نقشے اور منظوری کے غیر قانونی تعمیرات کی بحفاظت تکمیل کا پیکیج متعارف کروا دیا تھا، جنہیں اب ماڑی پور ٹو اور ضلع کیماڑی سپر د کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سترہ گریڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم حسین صدیقی نے ایک روز قبل تک ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کا ایک پیکیج متعارف کرائے رکھا، جس کے تحت 133گز کے پلاٹ کے 10لاکھ روپے اور 216گز کے پلاٹ کے 15لاکھ روپے وصول کیے جاتے رہے۔جبکہ انہدام اور نمائشی انہدام کے پیسے علیحدہ سے وصول کیے جارہے تھے۔ ناظم آباد نمبر 1 سے 5 نمبر میں 110 سے زائد غیر قانونی تعمیرات تاحال جاری ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات سے 60لاکھ روپے سے زائد ہفتہ اکٹھا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ عاصم صدیقی علاقے سے ماہانہ ڈھائی کروڑ سے زائد جمع کرنے لگے تھے ۔ یاد رہے کہ تاحال ناظم آباد نمبر 1 کے بلاک Aمیں پلاٹ نمبر 2/27اور 2/33پر حاصل کیے جانے والے حفاظتی پیکیج میں انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت کے ساتھ خلاف ضابطہ تعمیرات جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں