میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی، سندھ حکومت کا سسٹم ایم ڈی سیڈا کو بچانے میں سرگرم

محکمہ آبپاشی، سندھ حکومت کا سسٹم ایم ڈی سیڈا کو بچانے میں سرگرم

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) اربوں روپے کی کرپشن، محکمہ آبپاشی نے تیسری بار ایم ڈی سیڈا پریتم داس کی معطلی کی سمری بھیج دی، سندھ حکومت سسٹم سرغنہ پریتم داس کے خلاف کارروائی سے گریزاں، تقرری بھی غیرقانونی ہونے کے انکشاف، پریتم داس نے کلری بگھار سب ڈویڑن میں لائننگ کی مد میں اربوں روپے ہتھیا لئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی نے اربوں کی کرپشن کے سنگین الزامات میں ایم ڈی سیڈا پریتم داس کو معطل کرکے تحقیقات کیلئے تیسری بار سمری سندھ حکومت کو بھیج دی ہے جبکہ سندھ حکومت دو بار پہلے سمری مسترد کردی ہے، ایم ڈی سیڈا پریتم داس پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر کلری بگھار ڈویڑن میں 20 سے زائد نہروں کی لائننگ میں 4 ارب روپے سے زائد خرد برد کرنے اور ٹھیکیداروں سے مل کر رقم ہڑپ کرنے کے الزامات ہیں، اس سے قبل بھی نیب تحقیقات میں پریتم شامل تفتیش ہیں، پریتم داس کو محکمہ آبپاشی کے سسٹم کا سرغنہ کہا جاتا ہے اور تمام ٹھیکوں کی بندر بانٹ پریتم داس کے ذریعے ہی کی جاتی ہے، پریتم داس کو عارضی طور پر ایم ڈی سیڈا کا چارج دیا گیا تھا لیکن اسے ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر غیرقانونی طور پر بیٹھے ہوئے 2 سال سے زائد ہوگئے ہیں، پریتم داس پر کرپشن کے ساتھ خاتون افسر کو حراسان کرنے کے بھی سنگین الزامات کا سامنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں