میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جی ڈی ا ے، تحریک انصاف مشترکہ احتجاج پر متفق

جی ڈی ا ے، تحریک انصاف مشترکہ احتجاج پر متفق

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جی ڈی اے اور پی ٹی آئی نے بوگس الیکشن کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا، سندھ میں مشترکہ احتجاج پر اتفاق ، پی ٹی آئی 20 فروری کو مورو میں جلسے میں شرکت کرے گی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حالیہ الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر کروائے گیے تھے لہذا ایسے بوگس الیکشن کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے ماتحت جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اس بات کا فیصلہ جی ڈی اے کے مرکزی رہنما صدرالدین شاہ راشدی کی رہائشگاہ پر ایک ملاقات میں کیا گیا ملاقات میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صفدر علی عباسی, سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم، اقلیتی ونگ سندھ کے صدر و ممبر سندھ بار کونسل نند کمار گوکلانی، پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریری علی پلھ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آغا ارسلان و دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں کہا گیا کہ حالیہ الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر کروائے گے تھے لہذا سپریم کورٹ کے ماتحت اس بوگس الیکشن کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ چرائے گئے عوامی مینڈیٹ کو حقیقی نمائندوں کے سپرد کیا جاسکے۔ ملاقات میں فراڈ الیکشن کے خلاف جاری احتجاجی تحریک سے متلعق غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا فراڈ الیکشن کے خلاف مشترکہ جدوجہد عوامی مینڈیٹ کی واپسی تک جاری رکھی جائیگی، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے ارٹیکل 218/3 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بوگس الیکشن کروائیں ہیں لہذا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن فوری طور پر مستعفی ہوں اس موقع پر پی ٹی آئی نے جی ڈی اے کے 20 فروری کو مورو (ضلع نوشہرو فیروز ) میں دھرنے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر جی ڈی اے کے دھرنے میں شرکت کرینگے ملاقات کے حوالے سے سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار عبدالرحیم نے بتایا کہ رہنماؤں نے آئندہ رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس ملاقات میں جلد مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا. ملاقات میں حلیم عادل شیخ نے اپنی مرکزی قیادت( کور کمیٹی) کی طرف سے جی ڈی اے قیادت سے تشکر کا اظہار بھی کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں