میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کا مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کا منصب سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس فیصلے کے بعد مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گے ۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے اندر ایک طویل عرصے سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر مختلف نام زیر غور رہے ہیں۔ سندھ میں وزارتِ اعلیٰ کی دوڑمیں سابق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن مضبوط امیدوار کے طور پر میدان میں تھے۔حالیہ دنوں میں سندھ کے اندر پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریال تالپورکا نام بھی زیر غور رہا تھا۔ پیپلزپارٹی کے اندرونی حلقوں میںوزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل مذکورہ تینوں امیدوار کی قربت آصف علی زرداری کے سے زیادہ بتائی جاتی ہے جبکہ مراد علی شاہ کو بلاول بھٹو کے قریب زیادہ سمجھا جاتا ہے۔ 8فروری کو ہونیو الے انتخابات میں پیپلزپارٹی نے سندھ میں اکثریتی نشستیں حاصل کی ہیں اور وہ تن تنہا اپنا وزیراعلیٰ لانے کی پوزیشن میں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں