میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی الزامات مسترد کردیے

چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی الزامات مسترد کردیے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جھوٹ بولا ہے میں ان کے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ میری کمشنر راولپنڈی سے انتخابات کے معاملے پر کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی انہوں نے میرا نام لے کر جھوٹ بولا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے اور الیکشن کمیشن کے کسی عہدے دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔سکندر سلطان راجا نے کہا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے تاہم الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروائے گا۔سکندر سلطان راجا نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی سے جولائی 2023 میں بات ہوئی تھی اس کے علاوہ ایک مرتبہ ان سے رابطہ جب راولپنڈی کے نتائج آچکے تھے ، اس کے بعد شام کو ان کی فون کال آئی۔ انہوں نے کوئی بات کرنی تھی لیکن الیکشن پر کوئی بات نہیں ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں