میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمشنر راولپنڈی نے جن اشخاص پر الزام لگائے ان کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے ،عمر ایوب

کمشنر راولپنڈی نے جن اشخاص پر الزام لگائے ان کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے ،عمر ایوب

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے جن اشخاص پر الزام لگائے ہیں ان کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے ،حکومت بنانے کی ہماری شروع سے ہی سوچ رہی ہے ، ہم اب حکومت بنائیں گے ، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کیلئے انکوائری کمیشن بیٹھنا چاہیے اور فارم47 جاری کرنا چاہیے ۔اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ اگر کہیں کہ کمشنر اس عمل میں ملوث نہیں ہو سکتا تو یہ بچگانہ بات ہے ، کمشنر سربراہ ہوتا ہے اور باقی عملہ اس کے نیچے کام کرتا ہے ، پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے کیلئے ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب ہی وہ شخص ہے جس نے پی ٹی آئی کے خلاف یہ سارا کام کیا، محسن نقوی نے جو کمیٹی بنائی ایسے ہی ہے جیسا کہ ڈاکو چور سے کہے کہ وہ انکوائری کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں