میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے پی میں حکومت سازی ، پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مذاکرات کامیاب

کے پی میں حکومت سازی ، پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مذاکرات کامیاب

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں تمام نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کا کوٹہ اور حکومت سازی کیلئے لیگل ٹیموں نے معاملات طے کرلیے ۔ذرائع نے بتایاکہ پرویز خٹک نے معاہدے کے تحت پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے ، اب پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ کا عہدہ پی ٹی آئی کو ملے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین محمود خان بدستور عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور عمران خان سے مشاورت کے بعد جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما ضیااللہ بنگش نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے وکلا کی ٹیم سے مذاکرات کی تصدیق کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں