میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کے لیے پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ذوالفقار علی لاڑک کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے چیئرمین سی ٹی ڈی سندھ کے ڈی آئی جی ذوالفقار علی لاڑک ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں ڈی آئی جی جنوبی کراچی عرفان علی بلوچ، ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی محمد کریم خان، سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی آپریشنز کراچی طارق نواز اور انچارج سی ٹی ڈی کراچی ڈی ایس پی راجا عمر خطاب ہوں گے۔مزید بتایا گیا کہ تحقیقات کے لیے اگر ضرورت پڑے تو چیئرمین کسی اور رکن کا انتخاب بھی کر سکتا ہے۔دریں اثناصوبائی دارالحکومت میں کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پر سیکیورٹی انتظامات کی موجودہ صورتحال کا انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے ’سیکیورٹی آڈٹ‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کو سیکیورٹی کی سنگین خامی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کی کے مطابق حکام نے اس بات سے اتفاق کیا کہ کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں اور ان کے جوابات کیلئے ایک مناسب مشق کی ضرورت ہوگی جس میں سیکیورٹی آڈٹ اور دہشت گردانہ حملوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ’کارروائی کا منصوبہ شامل ہے۔صوبائی انتظامیہ کے سینئر رکن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بات سے متفق ہیں کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ سیکیورٹی کی سنگین خامی ہے جس کے جواب میں انہوںنے کہاکہ یہ سیکیورٹی کی سنگین خامی لگتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں