میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیل بھرو تحریک، عمران خان بدھ کو گرفتاری دے کر آغاز کریں گے

جیل بھرو تحریک، عمران خان بدھ کو گرفتاری دے کر آغاز کریں گے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بدھ بائیس فروری کو سب سے پہلے وہ گرفتاری دے کر جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے اور پھر ملک بھر سے کارکنان و عوام رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے۔ لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی زیرصدارت اْن کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں جیل بھرو تحریک کی تیاریوں اور اہداف پر بات کی گئی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کارکنان کی گرفتاریوں کا شیڈول طے کرلیا ہے، تحریک کا آغاز لاہور سے بدھ کو ہوگا جبکہ جمعرات کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے کارکنان پشاور میں گرفتاریاں پیش کریں گے، بعد ازاں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا سے کارکنان ہفتے، اتوار اور پیر کو گرفتاریاں پیش کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں