میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنرل (ر)باجوہ، کالعدم ٹی ٹی پی کو دوبارہ پاکستان میں آباد کرانا چاہتے تھے، شیریں مزاری

جنرل (ر)باجوہ، کالعدم ٹی ٹی پی کو دوبارہ پاکستان میں آباد کرانا چاہتے تھے، شیریں مزاری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سابق وزیر شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ اگست 2021 میں افغان طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اراکین کو ملک میں دوبارہ آباد کرنا چاہتے تھے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے ایک موقع پر (طالبان کا)معاملہ اٹھایا، اس وقت جنرل فیض بھی موجود تھے کہ کالعدم ٹی ٹی پی میں پاکستانی قومیت والے خاندان بھی ہیں جو ملک واپس آنا چاہتے ہیں۔شیریں مزاری کے مطابق سابق آرمی چیف نے کہا کہ اگر وہ آئین کو تسلیم کرتے ہیں اور ہتھیار ڈال دیتے ہیں تو کسی نہ کسی طرح کی آبادکاری کے لیے کچھ کیا جانا چاہیے اور بات چیت ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چونکہ دوبارہ آبادکاری کی تجویز پر پی ٹی آئی کے منتخب اراکین کی جانب سے تنقید کی گئی تھی لہذا ایک میٹنگ بلائی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں