میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پشاور دھماکے کے بعد ہم متحرک تھے، مگر کوئی تھریٹ نہیں تھا، وزیراعلیٰ سندھ

پشاور دھماکے کے بعد ہم متحرک تھے، مگر کوئی تھریٹ نہیں تھا، وزیراعلیٰ سندھ

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کے بعد ہم متحرک تھے مگر کوئی تھریٹ نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پہنچے اورحملے کا نشانہ بنی عمارت کا جائزہ لیا۔ ایک انٹرویو میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ مقدس حیدر نے بتایا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشت گرد چوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے۔مراد علی شاہ نے جناح ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے ہیرو ہیں اور بڑی بہادری سے دشمنوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکے کے بعد ہم متحرک تھے، مگر کوئی تھریٹ نہیں تھا، دیکھا جائے گا ہم سے کس مقام پر غلطی ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس آفس حملے میں شہدا کو شہید کوٹے کے تحت معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس کے علاوہ واضح کیا کہ پی ایس ایل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں